علم الارض

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - زمین کا علم، وہ علم جس سے زمین کے اندرونی و بیرونی طبقات اور اشیاء کے حالات معلوم ہوتے ہیں۔ (انگریزی: Geology) "علم الارض سائنس کی وہ شاخ ہے جس میں زمین پر اور زیر زمین پائی جانے والی اشیا . کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، جنرل سائنس، ٥ )

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق اسم 'علم' کے بعد 'ال' بطور حرف تخصیص کے ساتھ عربی ہی سے اسم 'ارض' لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٨٨ء کو "رسالۂ معجزات انسانی بقاعدۂ طاقت مقناطیسی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر